اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم حیدر العبادی کے کابینہ کو اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد تمام وزراء نے حلف برادری کی۔ حیدر العبادی کے کابینہ کی حمایت میں 289 میں سے 177 ووٹ پڑے۔ کابینہ میں ابراہیم الجعفری کو وزیر خارجہ جبکہ نوری المالکی کو نائب صدر کا عہدہ دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق میں نئي حکومت کی تشکیل کا خیر مقدم کیا ہے۔
نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پیر کی شب نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں نئي حکومت کی تشکیل اور سیاسی عمل کی تکمیل قابل ستائش ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ حیسن امیر عبداللہیان نے عراق میں نئي حکومت کی تشکیل پر ملت عراق کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کی نئي حکومت کو اعتماد کا ووٹ دینے کے عراقی ممبران پارلیمنٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران، وزیر اعظم حیدر العبادی کی حکومت کی بھی حمایت کرتا ہے۔ امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ ایران عراق کی ارضی سالمیت، آزادی و خود مختاری، حاکمیت اور اس کے قومی اتحاد کے احترام پر تاکید کرتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی اکثریت نے عراق کے نئے وزیر اعظم حیدر العبادی کی سربراہی میں تشکیل پانے والی نئي حکومت کو پیر کی شب اعتماد کا ووٹ دے دیا .
.......
/169